پنجاب کی عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے گئے ڈاکو کراچی سے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار سے بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے شہری کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی۔ چاروں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، شہری سے چھینا گیا موبائل فون، بائیس ہزار روپے کیش، شناختی کارڈ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا،پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن پنجاب اور کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکووں کو پنجاب کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ مرکزی ملزم محمد قاسم اور محمد باقر پر لاہور میں سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ڈاکووں کا گروہ ہائی ویز پر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ گرفتار ڈاکووں نے ذیادہ تر وارداتیں ضلع وسطی، کورنگی، ملیر اور شرقی میں کرنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ڈاکووں کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ڈکیت گروہ کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں محمد قاسم، محمد باقر، مظہر حسین اور عبدالرشید شامل ہیں،ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا

Comments are closed.