باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں عملہ اور جدید آلات کی شدید کمی کے انکشاف پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
تحریک التواءکار مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ، تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں عملہ اور جدید آلات کی شدید کمی کا انکشاف ہوا ہے،مستقبل میں جیل حکام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں وارڈرزکی مجموعی آسامیوں کی تعداد 14ہزار کے قریب ہے
متن میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں60فی صد عملے کی کمی ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اشد ضروری ربڑ کی گولیاں بھی ناپید ہو چکی ہیں ، آنسو گیس کے شیل جو 15سال قبل خریدے گئے تھے ،وہ بھی اپنی میعاد ختم کر چکے ہیں ،بارہا درخواستوں کے باوجود آنسو گیس کے شیل فراہم نہیں کئے گئے،جیلوں میں اگر کوئی ہنگامہ آرائی ہو گئی تو جیل حکام کولینے کے دینے پڑ سکتے ہیں
متن میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی کوئی متبادل انتظامات موجود نہیں .
جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار، وزیراعظم کا ایکشن، بڑا حکم دے دیا








