پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے، وزیرا علیٰ پنجاب
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ کی زیر صدارت گریٹر تھل کینال اورآبپاشی امور سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر آبپاشی محسن لغاری،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری اوردیگر حکام نے شرکت کی کمشنر سرگودھا اورڈپٹی کمشنر لیہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ہوئی .جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کا گیم چینجر پراجیکٹ ہے. جس کو وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاگریٹر تھل کینال منصوبہ جلد از جلد شروع کرنے کا حکم دے دیا
اس سلسلے میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے۔آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کی قانونی کارروائی ترجیحاً مکمل کی جائے۔
اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ کمشنرفوری طورپر سروے مکمل کرائیں۔گریٹر تھل کینال کیلئے میرٹ پراراضی کے نرخ کاتعین کیا جائے۔
اراضی مالکان کو شفاف طریقے سے اراضی کی قیمت ادا کی جائے.اراضی کے نرخ کی ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے۔
گریٹر تھل کینال لیہ،بھکر،جھنگ،مظفر گڑھ اورخوشاب کے اضلاع میں خوشحالی لائے گی۔لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اورقومی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک 150ملین ڈالر مالی معاونت فراہم کرے گا۔محکمہ جنگلات کو گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے عوض متبادل زمین فراہم کی جائے گی۔گریٹر تھل کینال کی تعمیر کیلئے مالی امور کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔