میرپورمیں سیاسی وسماجی رہنماعمرظہورنے چوہدری شبیرچیچی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے.

جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے نامزد امیدواربرائے ممبر قانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپورچوہدری شبیرچیچی کی انتخابی مہم جاری ہے، گزشتہ روزشبیر چچی کے اعزازمیں پرانی چونگی میں کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے، اس موقع پرعلاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عمرظہورنے ساتھیوں سمیت جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، چوہدری شبیرچیچی کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

عمر ظہورکا کہنا تھا کہ چوہدری شبیر چیچی خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشارشخصیت ہیں، جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ کشمیرکی نمائندہ جماعت ہے، جموں کشمیریونائٹیڈ موومنٹ آرپارکے کشمیریوں کیلئے امید کی کرن بن کرابھری ہے، ساتھیوں سمیت جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کی سپورٹ اورووٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چوہدری شبیرچیچی کا کہنا تھا کہ میں عمرظہورسمیت اہل علاقہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پراعتماد کیا اوراپنی حمایت کا یقین دلایا ہے. اب پرانی دونوں جماعتوں کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے، قوم انہیں ووٹ کی طاقت سے اسمبلی میں پہنچایا تاکہ یہ عوام کہ مسائل حل کریں اورتحریک آزادی کشمیرکیلئے دنیا میں آوازاٹھائیں مگران لوگوں نے قوم کومایوس کیا ہے، اب قوم ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کرے گی۔

Shares: