دالبندین پک اپ کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار پرتگالی سیاح ہلاک

دالبندین کے قریب پاک ایران شاہراہ پر پک اپ کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار پرتگالی سیاح ہلاک ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب پاک ایران شاہراہ پر پک اپ کی ٹکر سے غیر ملکی موٹر سائیکل سوار سیاح ہلاک ہوا ہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والا سیاح ولاؤ کستنیرا نونومیغول پرتگال سے ایران کے راستے پاکستان آرہا تھا اور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کوئٹہ جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جب تک علم نہیں ہوتا تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں.

ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے پرتگالی سیاح کی موٹر سائیکل پاک ایران شاہراہ پر چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے تالو اور بارہ تاگزی لانڈھی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں سیاح موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ڈی سی چاغی نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ پرتگالی سیاح اور زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سیاح کی میت پرتگال شفٹ کرنے کے لیے ان کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے جبکہ حادثہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.