بہاولپور:پرتگالی خاتون نے پاکستانی لڑکے سے شادی کرلی تفصیلات کے مطابق 62 سالہ پرتگالی خاتون برٹس پنٹو کا دل بہاولپور کے عرفان پر آگیا، اس خاتون کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس نے پہلے اسلام قبول کرکے اپنا نام مریم رکھا اور عرفان سے شادی کرلی، پرتگالی خاتون کی عمر62سال ہے جبکہ عرفان27 برس کا ہے، محبت کے اس سفر میں دونوں کی عمر میں35 سال کا فرق بھی حائل نہیں ہوا۔
برٹش پنٹو پرتگال سے طلاق یافتہ ہےاور تین بیٹیوں کی ماں ہے،برٹش پنٹو کی سب بیٹیاں شادی شدی ہیں، خاتون نے کہا کہ میں شادی کرکے مطمئن ہوں۔عرفان نے بھی اسلام قبول کرنے کے بعد برٹش پنٹو کا نام مریم بی بی رکھ دیا،نو بہتا جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہے،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان محبت کی کہانی 5سال پرانی ہے،برٹش پنٹو میرے لیے بہاولپور آئیں میں ان سے بہت خوش ہوں،5سال پرانی محبت کی کہانی آج پایہ تکمیل کو پہنچ گئی،برٹش پنٹو نے بتایا کہ عرفان سے ملنے کیلئے5سال انتظار کیا۔عرفان نے بتایا کہ اس کے گھر والے بہت خوش ہیں