نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے ہیں
بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی وانگ ژوگانگ (Wang Zhigang) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائیڈونگ (Jiang Zaidong)، پاکستان کے چین میں سفیر معین الحق اور چین و پاکستان کے اعلی سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا.
وزیرِ اعظم اپنے دورہء چین کے دوران 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے.وزیرِ اعظم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گزشتہ دس برسوں میں ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے اہداف اور اس کلیدی منصوبے پر پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کریں گے وزیرِ اعظم BRF کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ 18 اکتوبر کو Connectivity in an Open Global Economy کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطحی فورم سے خطاب کریں گے۔وزیرِ اعظم کی چین میں چینی صدر سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی،وزیرِ اعظم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چین میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے. سنکیانگ اور پاکستان کے عوام کے مابین تعلقات اور کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیرِ اعظم اورمچی کا دورہ کریں گے ،وزیرِاعظم سنکیانگ کے مقامی عمائدین و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے.
دورہ چین پر روانہ ہونے سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ صدر شی جنپنگ کی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہا ہوں، تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، دوطرفہ مذاکرات کے لئے پر امید ہوں، نئی شراکت داریاں بڑھانے اور روشن مستقبل کے لیے علاقائی شراکت داری کے فروغ کے لئے پر عزم ہوں،
۔سی پیک میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے
وزیر اعلی محسن نقوی کا ین چوان میں ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے