تحریک انصاف کی باغی رہنماء عائشہ گلالئی سپریم کورٹ پہنچ گئی انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیوں کہ وہ شرمناک انداز میں افواج پاکستان کو سیاست گھسیٹ رہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا ہے کہ فوج کے خلاف مہم چلانے پر عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے اور تحریک انصاف پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کی جائے۔
سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی منحرف کارکن عائشہ گلالئی نے عدالت کو  مزید کہا ہے کہ: سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں فوج اور عوام کے درمیان اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ 

انہوں نے دعوی کیا کہ: حال ہی میں صوبائی حکومت کے پی میں 736 ملین روپے کا عوامی پیسہ خرچ کرکے کارکنان بھرتی کیے گئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کارکن عائشہ گلالئی ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بڑی قریب رہی ہیں علاوہ ازیں انہوں نے کئی سال قبل عمران خان پر غلط میسجز کے ذریعے ہراسگی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Shares: