پیاز نے بھارتی شہریوں کو رونے پر مجبور کر دیا، اہم خبر آ گئی

پیاز بھارتی شہری رونے پر مجبور
بھارت میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پیاز کی نئی فصل ہو گئی جس کے سبب پیاز کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے۔

بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیاز نے بھارتی عوام کو رونے پر مجبور کر دیا ہے۔ بھارت میں اس وقت پیاز سیب سے بھی مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔درمیانے درجے کا سیب 30سے 40روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایک کلو پیاز کی قیمت 70سے 80روپے تک ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی نے امریکی شہر ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کیا واقعی بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے جبکہ جی ڈی پی کی شرح اس قت بھارت میں پچھلے کئی سالوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز چوری کے 2مخنلف واقعات میں 9لاکھ روپے کا پیاز چرا لیا گیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک لاکھ روپے مالیت جبکہ پٹنہ میں 8لاکھ روپے مالیت کا پیاز چوری کر لیا گیا۔

Comments are closed.