وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی پارلیمانی پارٹی نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی پوری پارلیمانی پارٹی چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑ ی ہے اور کھڑ ی رہے گی۔
پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں اور ہم پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے شرکاء نے اس امر کااظہارکیا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کا مثالی اتحاد صوبے کے عوام کو ڈلیور کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی۔ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری نے شرکت کی۔