قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی کاوقت ختم ہو گیا ہے جبکہ گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے،
فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقوں کے خیبر پی کے میں ضم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آج صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوئے ہیں. سولہ نشستوں پر الیکشن کا وقت صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہا. اب ووٹوں کی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے. قبائلی علاقوں میں باجوڑ ضلع میں صوبائی اسمبلی کی تین، ضلع مہمند میں دو، ضلع خیبر میں 3، ضلع کرم میں 2 اور ضلع اورکزئی میں ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں،
اسی طرح قبائلی علاقوں میں ہی ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی 2،2 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں بھی ایک صوبائی نشست رکھی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی علاقوں میں ہونےو الے حالیہ الیکشن کے دوران
16 حلقوں میں انتخابات کیلئے 1897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 464 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دے کر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے. الیکشن کے دوران تمام تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے
تھے.
قبائلی علاقوںمیں آج ہونے والے الیکشن کے حوالہ سے صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے اس لیے نتائج واٹس ایپ پر فراہم کیے جائیں گے، پہلی مرتبہ الیکشن کے انعقاد پر قبائلی عوام نے خوشی کا اظہا رکیا ہے. اس دوران بعضمقامات پر خواتین نے سکیورٹی کیمروں پر تحفظات کا اظہا رکیا گیا تاہم انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ سکیورٹی کیلئے ہیں تو پھر خواتین نے ووٹ ڈال دیے.