ٹھٹھہ : تاریخی قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کا تاریخی قبرستان تباہی کےدہانے پر پہنچ گیا، قبرستان گٹروں کے گندے پانی سے بھر گیا، انتظامیہ خاموش عوام میں شدید غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی
تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تاریخی بخاری قبرستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، یہ تاریخی قبرستان صدیوں سے قائم ہے اور یہاں سینکڑوں کی تعداد میں قبریں موجود ہیں، قبرستان گٹروں کے گندے پانی سے بھر گیا ہے جسکی وجہ سے کئی قبروں کے نشان بھی مٹ گئے ہیں ،برسات کے موسم میں بھی برسات کا پانی گٹروں سے ہوتا ہوا قبرستان میں داخل ہوجاتا ہے مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اسکے علاوہ پورے شہر کا گند کچرا بھی قبرستان میں ڈال دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ہورہا ہے قبرستان میں گندگی اور انتظامیہ کی خاموشی پر ٹھٹھہ بخاری محلہ اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں میں سخت غم و غصّے کی لہر دوڈ گئی ہے ،اہل محلہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

Leave a reply