قصور:سابقہ رجسٹری محرر فاروق چٹہ نے قبرستان کی زمینوں پر قبضہ جمانا شروع کر دیا-
باغی ٹی وی :قبضہ مافیا نے قبرستانوں کی زمین پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر قصور کے نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایا گیا لیکن اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی-
قصور منیر شہید کالونی قبرستان پر فاروق چٹھے نامی شخص نے قبضہ کر رکھا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی @KasurDc @KasurDeputy @manzar142002 @PTIofficial @PTIPunjabPK @UsmanAKBuzdar @ImranKhanPTI #Pakistan #Kasur pic.twitter.com/DQa2q1pIvg
— Ayesha (@Ayesha701900053) January 21, 2021
قصور شہر میں موجود منیر شہید کالونی نے فاروق چٹہ اور اس کے بھائی نے مل کر قبرستان کی جگہ پر قبضہ کیا یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جو ایم این کا الیکشن بھی لڑ چکا ہے اور سابقہ رجسٹری محرر تھا اور کرپشن کی وجہ سے ڈسمس ہوا-
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ انہیں کئی بار کہا کہ یہ قبرستان ہے اس کو نہ چھیڑا جائے لیکن اس کے باوجود فاروق چٹہ اور اس کا بھائی بار بار اسلحہ کے زور پر غنڈہ گردی کرتے ہیں –
بزرگ کا کہنا تھا کہ فاروق صدیق رجسٹری محرر تھا جو سسپنڈ ہوا اور ایک طاقتور مافیا ہے یہ 2004 سے لے کر اب تک اس طرح حملے کر رہا ہے-لیکن انتظامیہ ڈی سی صاحب کو دو ماہ ہو گئے ہیں درخواست دیئے ہوئے لیکن اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی-
معروف میاں محمد معصوم جو کہ ریٹائرڈ نائب تحصیلدار اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور رکن امن کمیٹی بھی ہوں اس قبرستان کے سامنے رہتا ہوں یہ پچاس سال سے بھی پُرانا قبرستان ہے اس میں بابا سلطان شاہ کا دربار بھی ہے اور اس کے ساتھ جتنا بھی رقبہ تھا وہ قبرستان کی جگہ تھی لیکن فاروق چٹہ نے اس کو ریکارڈ میں ردو بدل کر کے ساری رجسٹریاں اپنی ساس کے نام کروا رکھی ہیں اور قبروں کے اوپر سے پلر لگا کر قبرستان پر قبضہ کیا جارہا ہے –
انہوں نے انتظامیہ ڈی سی اور ڈی پی او سے اپیل کی کہ ان پر قانونی کاروائی کی جائے-
جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ یہ متنازع ایریا ہے اور اس پر ڈی سی صاحب اور ڈی پی او صاحب پوری کاروائی کر رہے ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے دونوں فریقین کو منظور ہو گا لیکن یہ کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فریق کسی بھی جگہ پر قبضہ نہیں کرے گا اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دیں گے –
شہریوں نے احتجاج کے دوران قبضہ مافیا فاروق چٹہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی –








