ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کو تیز کیا جائے،قبضہ گروپوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہ برتی جائے،سرکاری زمینوں پر ناجائزہ قبضہ کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز 24گھنٹے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاںجاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے قبضہ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی صولت حیات وٹو ،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر،محکمہ جنگلات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدنے کہا کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ گروپوں اورناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت تمام میونسپل کمیٹیوں سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اورتحصیل کونسل ننکانہ صاحب کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر قبضہ گروپوں اورناجائز تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میںابتک ناجائز قبضہ گروپوں سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی قبضہ گروپ کو سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی بھی قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نبٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن اورناجائز قابضین کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Shares: