قادر خان مندوخیل, فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت
فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ
ایم این اے قادر خان مندوخیل, فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایس ایچ او کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کر دئیے,عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی.
درخواست گزار نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا.
فردوس عاشق اعوان نے مجھے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں.واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا.پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کی ہے.عدالت پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے.