ٹاک شو میں گرماگرمی کے معاملے پر قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی گئی ہے ، قادر مندوخیل نے یہ درخواست کراچی کے ضلع کیماڑی کے تھانے سعید آباد میں جمع کروائی۔
جس میں پی پی پی رہنماء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران انھیں تھپڑ مارا ، گالیاں اور دھمکیاں دیں ، جس کی بناء پر درخواست میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔

Shares: