قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں کوئٹہ مسجد بم دھماکے کے شہداء و دیگر کےلیے دعا

قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں کوئٹہ مسجد بم دھماکے کے شہداء کےلیے دعا

باغی ٹی وی :سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا . جس میں کوئٹہ مسجد بم دھماکے کے شہداء و برفباری سے جان بحق افراد کیلئے دعا کی گئی .

سینیٹر رحمان ملک نے اس موقع پر سینیٹ کمیٹی داخلہ 10 جنوری کے کویئٹہ مسجد میں بم دھماکے کی مذمت کرتی ہے، کوئٹہ مسجد دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور 14 دیگر نمازیوں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں، کمیٹی ڈی ایس پی امان اللہ کیلئے تمغہ شجاعت تجویز کرتی ہے،دھشتگردی کا نیا لہر خطرناک ہو سکتا ہے، بروقت کاروائی کیجائے، ہمیشہ ایسے ہوتا ہے کہ بلوچستان سے شروع ہوکر دھشتگردی کے واقعات دوسرے صوبوں تک پہنچتے ہیں، اگلے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان صوبے میں دھشتگردی کی واقعات پر بریفنگ دے، سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ دھشتگردی جیسے اہم ایشو پر حکومت سینیٹر رحمان ملک کے کوششوں و کاوشوں کی حمایت کرتی ہے،

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دھشتگردی کیخلاف ہم سب کو ملکر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،کمیٹی برفانی تودے اور چھتیں گرنے سے ملک بھر میں سو سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر افسوس ہے، پاک فوج و متعلقہ اداروں کی بروقت کاروئیاں قابل ستائش ہیں، کمیٹی حکومت سے برفباری کیوجہ سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی امداد کی سفارش کرتی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی شدید مزمت کرتی ہے، آج بھارت کیطرف سے کشمیر میں کرفیو کا 164 واں دن ہے، قائمہ کمیٹی ہر اجلاس میں بھارت کیطرف سے ظالمانہ کرفیو کی مذمت کرتی رہی ہے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم مودی مظلوم کشمیر یوں پر مسلسل ظلم کررہا ہے، حکومت سفارتی سطح پر بھارت و وزیراعظم مودی کا اصلی ظالم چہرہ بےنقاب کرے،چائینہ کی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی حق ارادیت کیلئے بھرپور آواز بلند کرنے پر مشکور ہیں، روس کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں شملہ معاہدے کے تحت مسائل حل کرنے کیلئے آواز اٹھائی،

Comments are closed.