آج کل ہر خاص وعام کی زبان پر ایک ہی نام ہے اور وہ ہے عمران خان، عمران خان نے ہمیشہ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا سیاست کا ، عمران خان ماضی سے لے کر آج تک عوام کے دِلوں پر راج کر رہے ہیں۔

نوجوان نسل نے عمران خان کے کرکٹ دور کو بذات خود تو نہیں دیکھا مگر اپنے بڑوں سے اسکی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں سنا ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت 1992 کا ورلڈکپ ہے۔

اگر سیاست کی بات کی جائے تو عمران خان کا یہ دور بھی بہترین اور تاریخی ہے۔ جہاں پاکستانی عوام گہری نیند سو رہی تھی وہاں عمران خان کی محنت اور کوششوں نے عوام کو بیدار کیا ہے۔

عمران خان کی والدہ متحرمہ کینسر جیسے موضی مرض سےانتقال کرگئی۔ عمران خان کی عوام سے فکرو محبت کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے غریب عوام کے لیے یہ سوچ کر کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کہ جو تکلیف میری والدہ نے برداشت کی ہے وہ کسی اور کی ماں کو نہ سہنی پڑے۔

پھر عمران خان نے عوام کی مشکلات اور تکالیف کو سامنے رکھ کر کینسر ہسپتال بنوایا۔ مختلف شعبوں سے وابسطہ افراد نے عمران خان کو منع کیا کہ اس ہسپتال کی تعمیر ممکن نہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان کی انتھک محنت کے بعد شوکت خانم ہسپتال تعمیر ہوگیا۔

ہسپتال نہ صرف تعمیر ہوا بلکہ کافی مریض یہاں علاج کروا کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ آج الحمدللہ پاکستان میں ایک کے بجائے دو کینسر ہسپتال ہیں اور تیسرے پر کام جاری ہے جو انشاء اللہ بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔

اسی طرح عمران خان نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ اور 1996 میں پارٹی کی بنیاد رکھی جس کا نام پاکستان تحریک انصاف رکھا گیا۔ سیاست میں آنے کے بعد عمران خان کا مزاق اڑایا گیا مگر عمران خان نے ہمت نہ ہاری اور اپنی محنت کو جاری رکھا۔

اس طرح عمران خان کی بائیس سال کی انتھک محنت 2018 کے انتخابات میں رنگ لے آئی اور عمران خان ملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ عمران خان نے بہت ہی کم عرصے میں دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان ایک مضبوط، آزاد اور خود مختار ریاست ہے۔

عمران خان کی کوششوں کے نتیجے میں عالمی دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اپوزیشن نے بہت کوششیں کیں کہ عوام کا عمران خان پر محبت و اعتماد کو کسی طریقے سے ختم کیا جائے، مگر اپوزیشن کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑی۔

عوام مکمل طور پر عمران خان پر اعتماد کرتی ہے اور ہر فورم پر دفاع کرتی ہے کیونکہ پاکستانی عوام کو عمران خان کی صورت میں ایک عظیم رہنما ملا ہے۔

میری دعا ہے کہ اللہ پاک میرے عظیم لیڈر کی حفاظت فرمائے اور نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے آمین۔

@Chem_786

Shares: