قائد اعظم ہم شرمندہ ہیں آپ کے گھر جلانے والے زندہ ہیں،خلیل جارج

پہلا وفاقی وزیر مسیح ہوں جس نے حلف لیا،
0
36
khalil jarjg

نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں بلوچستان سے آئے انسانی حقوق و خواتین حقوق کا حلف لیا ہے،جناح ہائوس پہنچا تو سر شرم سے جھک گیا جس عظیم ہستی کا گھر تھا اس پر حملہ کیا گیا،

خلیل جارج کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ذہنوں کی گرومنگ کی ملک کا حشر نو مئی کو کیا اس سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، قائد اعظم ہم شرمندہ ہیں آپ کے گھر جلانے والے زندہ ہیں، جس طرح لڑوایا جا رہا ہے ملک تو عظیم قربانیوں سے بنا ہے مائوں بہنوں نے عزتیں لٹائیں ،ملک ہمیشہ اور پرچم سربلند رہے گا، جڑانوالہ چرچز کو جلایا جائے یا جناح ہائوس کو اگر ذمہ داروں کو سزا نہ دی گئی تو نوجوانوں کی مزید ذہن سازی ہوگی جو ملک کےلئے اچھا نہ ہوگا،ملک کو سنوارنا ہے نوجوانوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کروں گا کسی کے بہکاوے میں مت آئیں،

خلیل جارج کا کہنا تھا کہ شدت پسند کا کوئی مذہب نہیں ہوتا خدا کو ماننے والا کبھی کسی چرچ یا مقدس جگہ کو نہیں جلاتا، جڑانوالہ سانحہ سازش ہے جو بھی ہوا خواہ جناح ہائوس یا جڑانوالہ واقعہ اس کی مذمت کرتے رہیں گے،الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کروانا ہے کوشش ہے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کہ تیاری جاری رکھیں،سانحہ نو مئی کے لوگوں کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے واجب ہوگیا جو دنیا کو چور کہتا خود کا کیا حال ہوا،جناح ہائوس یا نو مئی کے حملے کے دوران شہدا کے ماڈل کو جلایا گیا شہدا کے خاندان کیا سوچیں گے پاکستان کےلئے اچھا سائن نہیں ،نوجوان کی گرومنگ کی گئی ایسی سیاست کو ختم ہونا چاہئیے، وفاقی حکومت وزیراعظم کے حکم پر جڑانوالہ گیا بہت نقصان ہوا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گھر جلائے گئے تاریخ میں پہلی بار مائیں بہنیں ڈر کر کھیتوں میں سو رہی تھیں،کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے چرچز میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد عبادت کریں گے،

خلیل جارج کا کہنا تھا کہ پہلا وفاقی وزیر مسیح ہوں جس نے حلف لیا،شدت پسندی گھریا ملک میں ہو سکتی ہے سویڈن واقعہ پر بھی مذمت کی الہامی کتاب بائبل کی طرح قرآن بھی مقدس سمجھتے ہیں ،ہم سب کو مل کر ملک کے امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے دل و جان سے کوشش کریں گے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

Leave a reply