مزید دیکھیں

مقبول

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد:چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب...

جامعہ حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے...

جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد...

قائمہ کمیٹی اجلاس ،وزیر مملکت مصدق ملک،سینیٹر سیف اللہ ابڑوآپس میں الجھ پڑے

سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا
اجلاس میں ایل این جی کی اسپاٹ خریداری سے متعلق بریفنگ دی گئی، تیل پیداوار میں کٹوتی سے متعلق اوپیک فیصلے کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پربریفنگ دی گئی، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں نجی شعبہ ایل این جی ٹرمینلز میں سرمایہ کاری کرے ،جنوری اور فروری میں 20 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی اضافی ہوگی، جنوری اور فروری میں ایل این جی کا ایک ایک کارگو اضافی ہو گا، ہمیں پھر بھی گیس لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی ،جنوری میں ایل این جی کے 10 اور فروری میں 9 کارگو دستیاب ہونگے،

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا کہ گیس کی صورتحال پچھلے سال جیسی ہو گی ،چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کھاد مافیا کا دباو ہے،مصدق،ملک نے کہا کہ سترہ ڈالر والی گیس برآمدی شعبے کو 9 ڈالر میں دی جاتی ہے ،یہ ٹھیک ہے کہ برآمدات بہت ضروری ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گیس کے شعبے کا گردشی قرض 1500ارب روپے تک پہنچ گیا ،ہمیں گیس کی قیمتوں میں توازن لانا ہو گا، وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ آج ایل این جی کی قیمت 40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ چکی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سستی سپاٹ ایل این جی خریداری کیلئے اقدامات کریں، وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی خریداری کیلئے ترکمانستان سمیت دیگر ممالک سے توانائی خریداری کیلئے بات چل رہے ہیں، اگر ترکمانستان سے بات بن گئی توتوانائی کے تمام مسائل حل ہوجاینگے،

 تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور مصدق ملک کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزیر مملکت کا حق ہی نہیں کہ وہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہو، جس پر وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر وزیر مملکت کا حق نہیں تو میں چلا جاتا ہوں،مصدق ملک نے چیئر مین کمیٹی سے مطالبہ کیاکہ آپ اپنے ممبران کو سمجھائیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ جب ان لوگوں کو آئینہ دکھایا جاتا ہے تو یہ ایسا رویہ اپناتے ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan