قائمہ کمیٹی داخلہ میں ای سی ایل کے قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر بحث،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

0
40

قائمہ کمیٹی داخلہ میں ای سی ایل کے قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر بحث،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی داخلہ میں ای سی ایل کے قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر بحث ہوئی،قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا کہ اداروں میں تھوک کے حساب سے فائلیں چلتی ہیں،جس کا کسی مسئلے کےلیے باہر جانا ضروری ہے اسے رعایت ملنی چاہیے، شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت اگر کسی کو بھیجتی ہے تواس کی ذمہ داری لیتی ہے،اس معاملے کو دیکھا جا سکتا ہے مگر عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں ہو سکتی،

وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کر دیا

رحمان ملک نے کہا کہ ہم کوئی چیز تھوپنا نہیں چاہ رہے پالیسی میں نظر ثانی کی تجویز دے رہے ہیں،جاوید عباسی نے کہا کہ کمیٹی نے بلیک لسٹ میں خامیوں کو ختم کرایا،سب سے چھوٹا قانون تھا جسے ایوان میں منظور کیا گیا،ہر دوسرا شخص ای سی ایل کے قانون کا شکار ہو رہا ہے،

پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

طاہر بزنجو نے کہا کہ اس حد تک نہیں جانا چاہیے جس پر بعد میں افسوس ہو، رحمان ملک نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا قانون 4لائنوں کا ہے،ای سی ایل قانون کو ایسے سامنے لایا جا رہا ہے جیسے پورا ملک اس پر چل رہا ہے،

Leave a reply