سینئر اداکار قیصر خان نظامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میری اہلیہ ہم دونوں مصروف رہتے ہیں ، ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم گھر کے کام خود کر سکیں لیکن ہم نے اپنے گھر میں نوکرانی نہیں‌رکھی ہوئی ہاں ایک وقت تھا جب ہمارے گھر میں نوکر ہوا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ نوکرانی اس وقت رکھنا چھوڑ دی، جب اس نے میرے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی، تفصیلات بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میرا بیٹا آٹھ ماہ کا تھا ، میری نوکرانی اسکو اٹھا کر لے گئی، لیکن گھر سے باہر نہ لیجا سکی کیونکہ گھر کے باہر

میرے جاننے والے بیٹھے ہوئے تھے اب وہ کمرے سے باہر تو بیٹے کو لے آئی لیکن واپس کیسے لاتی اس سے پوچھ گچھ ہوتی کہ کہاں سے لائی ہو بیٹے کو لہذا وہ اسکو سیڑھیوں پر چھوڑ کر بھاگ گئی اور اس کے بعد ہمیں نہیں پتہ کہ وہ کہاں گئی، اس واقعہ نے ہمیں بہت پریشان کیا، اور ہم نے نوکروں کو رکھنا ہی چھوڑ دیا میں میری اہلیہ، اور بچے ہم سب اپنے کام خود کرتے ہیں. مجھے کئی دن تک نیند نہیں‌ آئی تھی جب نوکرانی نے میرا بیٹا اغواء کرنے کی کوشش کی.

Shares: