قیصر نظامانی نے کس سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا

فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی نے پی ٹی سے ڈراموں کا آغاز کیا، ان دونوں‌ کو بہت پسند کیا جاتا ہے. فضیلہ آج بھی ٹی وی ڈراموں‌ میں نظر آجاتی ہیں لیکن قیصر خان بہت کم , یوں کہیے کہ سال میں مشکل سے ایک ڈرامے میں نظر آتے ہیں. قیصر نظامانی نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں‌نے کہا کہ مجھے اداکاری میں جتنی دلچپسی رہی ہے اتنی ہی سیاست میں بھی رہی ہے. یہی وجہ ہے کہ میں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن بھی لڑا.اداکاری اور سیاست دونوں ایسے شعبے میں ہیں کہ دونوں سے ہی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے.

کم کم ڈراموں میں اس لئے نظر آتا ہوں کیونکہ میں اپنے وکالت کے کام میں کافی مصروف ہوں. قیصر نظامانی نے کہا کہ میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے ہمیشہ نئے چہروں کو متعارف کروایا . پاکستان ٹی وی کے بہت سارے فنکاروں‌ نے اپنے کیرئیر کی شروعات میں میرے ڈراموں سے شہرت حاصل کی. اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں قیصر نظامانی نے کہا کہ ڈائریکشن اداکاری سے کہیں زیادہ مشکل کام ہے. یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ ڈائریکشن اداکاری سے زیادہ مشکل کام ہے. یاد رہے کہ قیصر نظامانی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہیں وہ کیسز لڑتے ہیں عدالت جاتے ہیں انہوں نے اپنے وکالت کے کیرئیر پر بھی کافی توجہ دی ہے.

Comments are closed.