سٹیج کے معروف اداکار قیصر پیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی چار سالہ بیٹی ان کو سگریٹ نہیںپینے دیتی، انہوں نے کہا کہ اگر میں کبھی سگریٹ پی لوں تو وہ مجھے کہہ دیتی ہے سب کے سامنے پاپا آپ سے بدبو آرہی ہے تو میں شرمندہ ہو جاتا ہوں. میری بیٹی نے جب سے میرے سگریٹ کی بدبو محسوس کرنا شروع کی ہے میں کسی ایسے بندے کو گاڑی میں نہیں بیٹھنے دیتا جو سگریٹ پیتا ہے. میری بیٹی فورا سمجھ لیتی ہے اور مجھ سے کہتی ہے کہ گاڑی سے بدبو آرہی ہے . انہوں نے کہا کہ میری بیوی نے میرے مشکل حالات میںمیرا ساتھ دیا وہ لاہور شہر تب تک منتقل نہیںہوئی جب تک کہ میرے ماں باپ بہن بھائی نہیںآئے. قیصر پیا نے کہا کہ شادی کے بعد میرے حالات
بہت زیادہ خراب ہو گئے تھے میرے پاس کلٹس تھی جو کہ لیز پر تھی تین اقساط نہ دے سکا تو بینک والے گاڑی لے گئے میں پیدل ہو گا ، ایک بار ایک جگہ سے عابد چارلی اور نینا خان مہران گاڑی میں جا رہے تھے اور میں پیدل جا رہا تھا ان کو نہیںپتہ تھا کہ میرے پاس اب گاڑی نہیں ہے انہوں نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور میری منزل پر پہنچایا میںاب بھی جب ان راستوں سے گزرتا ہوں تو عابد چارلی اور اپنے وہ حالات یاد آتے ہیں جب میںپیدل ہو گیا تھا میرے پاس گاڑی نہیں تھی.








