سٹیج کے معروف اداکار قیصر پیا نے تھیٹرز کی بندش پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہت اچھا اقدام کیا ہے، عامر میرا ور محسن نقوی کے اس اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. ان کے اس اقدام سے یہ تو پتہ چلتا ہے کہ کوئی تو تھیٹر کو سیریس لے رہا ہے ، ہمیشہ ایسا ہوتا آیا ہے کہ تھیٹر کو کسی نے سیریس ہی نہیں لیا، ہم بولتے رہے کہتے رہے کہ سٹیج سے فحاشی کو ختم کیا جائے لیکن ہماری کوئی نہیں سنتا تھا. عامر میر اور محسن نقوی کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کسی ایک یا ایک چھوٹے سے گروہ کی غلطی کی سزا ہم سب کو نہیں ملنی چاہیے.
”میں اور میرے جیسے چند ایک آرٹسٹ تو سہہ لیں گے اس پابندی کو کسی نہ کسی طرح کیونکہ ہم ٹی وی کے کچھ شوز کررہے ہیں.” لیکن جو غریب روزانہ کی سٹیج سے دیہاڑی لیکر جاتا ہے انکا کیا بنے گا، وہ تو بیچارہ مر جائے گا، جو غلطی کررہے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے سب کو نہیں. میں تو اس بات کا قائل ہوں کہ اگر میںبھی فحش جملوں کی ادائیگی کروں بے شک مجھ پر بھی تاحیات پابندی لگا دی جائے.