قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی ، لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئسا نے کی بڑی بات
باغی ٹی وی :پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئسا کا کہنا ہے کہ قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی کہ جسے کوئی کمزور یا ٹیبلز پر آخری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم سمجھے، یہ ایک مضبوط ٹیم اور پی ایس ایل جیتنے کی سنجیدہ امیدوار ہے۔
ڈیوڈ ویئسا نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ابتدائی دو میچز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے جس سے پیغام جاتا ہے کہ اس بار کیا ارادے ہیں۔
ادھر پی ایس ایل 6 کا چھٹا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، فاتحانہ آغاز کرنے والی دونوں ٹیمیں وِننگ ٹریک پر رہنے کے لیے پرعزم ہیں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سکس کا چھٹا میچ، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ دن کا واحد میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، پلان بھی فائنل ہیں شائقین کو خوشگوار موسم میں چوکے چھکے لگنے کا انتظار ہے۔ شاداب خان کو کھلاڑیوں پر مان ہے، الیکس ہیلز اور آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیم کی جان ہوں گے