قلندرز کا پر اعتماد آغاز جاری

قلندرز کا پر اعتماد آغاز جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، لاہور قلندر نے اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 37 رنز بنا لیے اور سات اوورز کا کھیل ہو چکا ہے . تمیم اقبال 14 فخر زمان 17 پر کھیل رہے ہیں. محمد عامر اور وقاص محمود نے کراچی کنگز کی طرف سے باؤلنگ کی جو ابھی تک وکٹ لینے میں ناکام رہے.
اکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کر کے کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ فائنل میں جیت کے لئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پرامید ہیں۔ محمد عامر اور بابر اعظم کراچی کنگز کے اہم ہتھیار ہوں گے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں نظر آ رہی ہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ آج رات 8 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ بہت سینئر کھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔

Comments are closed.