قلم قوم کی امانت ہے مثبت صحافت کرنا ہم سب پر فرض ہے

0
70

فروکہ/سرگودہا:(نمائندہ باغی ٹی وی) صحافیوں کا قلم قوم کی امانت ہے مثبت صحافت کرناہم سب پر فرض ہے علاقائی صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے مسائل اپنی قلم کے ذریعے اجاگر کریں تاکہ شہریوں کی بنیادی مسائل اعلی حکام تک پہنچ سکیں اور انہیں حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ان خیا لات کا اظہار شاہین پریس کلب فروکہ کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی صدر انٹر نیشل جنرلسٹ کونسل آف پاکستان تحصیل ساہیوال رانا شاہد علی نے صحافیوں کی کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیئے سرگرم عمل ہے ۔صحافیوں کے ہر دور میں حق وصداقت کا علم بلندکیا اور اپنے قلم کے ذریعے ظلم وجبراور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف جہاد کیا۔شاہین پریس کلب فروکہ نے ہمیشہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اس لیئے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں انشاءاللہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں بہتجلد شاہین پریس کلب فروکہ کے صحافیوں کا وفد اعلی حکام سے ملاقات کر کے اپنے مسائل اور باثر افراد کی جانب سے ملنےوالی دھمکیوں سے اگاہ کرے گا تاکہ ہمیں تحفظ مل سکے ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply