آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسیکیورٹی کی سیکرٹری جنرل مسزکلیئرلینڈیزنے ملاقات کی ہے جس میں باہمی امور پر تبادلہ خٰیال کیا گیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف اور فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسیکیورٹی کی سیکرٹری جنرل مسزکلیئرلینڈیز کے مابین ہونے والی ملاقات میں فوجی سطح پررابطے بڑھانے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی.
ملاقات کے دوران فرانس کی نیشنل ڈیفنس وسیکیورٹی کی سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردارکو سراہا ہے.