قمر سلیم نے اپنا تیسرا گانا "سونا” ریلز کر دیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ملی ہے، گانا پہلی محبت کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے.
قمر سلیم کا کہنا ہے کہ پہلی محبت وہ جذبہ ہے جو ہمیشہ ساتھ رہتا ہے، کتنے بھی سال گزر جائیں، اسکی ایک یاد خوشگوار احساس پیدا کرتی ہے، گانے کی میوزک ویڈیو سنگاپور میں غیرملکی فنکاروں کے ساتھ عکس بند کی۔ اب تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف نامور بلاگ میوزک ویڈیو کے کلپس شئیر کرچکے ہیں۔
قمرسلیم سنگاپور میں عالمی ادارے میں فنائنس ایگزیکٹو کے طور پر کام کر رہے ہیں، لیکن انہیں پچپن سے ہی موسیقی سے گہرا لگاو رہا ہے، کورونا وائرس کے دوران یہ تیسری میوزک ویڈیو ریلز کی ہے، انکے پہلے گانے "جانا” کو بھی بے حد پذیرائی ملی تھی، یوٹیوب پر قمر سلیم کی چینل پر انکے گانے "جانا” کو تین ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں.