گلوکار قمرسلیم نے ترک گلوکارہ میلس اردگان کے ساتھ گانا "دوریاں”ریلز کرنے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گانا 11 فروری کو یوٹویب سمیت تمام میوزک پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا قمر سلیم کے اس اعلان پر دونوں گلوکاروں کے مداح پر جوش ہیں میوزک کی فیلڈ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پاکستانی ترک تعاون ہے-
سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز 2022 کا اعلان کر دیا گیا
قمر سلیم کا کہنا ہے کہ "دوریاں” معنی خیز اور مختلف گانا ہو گا۔ یہ گانا رشتوں میں دوریوں کی عکاسی اور مایوسی اور امید کا مکالمہ ہے۔
اس سے قبل2021ء میں مسلسل چار بین الاقوامی ہٹ گانوں کے ساتھ، قمر سلیم ایک عالمی فنکار کے طور پر ابھرے ہیں جنہیں لاکھوں سامعین نے سراہا ہے۔ ان کے پہلے چار گانوں صرف یوٹیوب پر 10 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا۔
اداکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس: اداکارہ خوشبوسمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
میلس بھی ترکی کی ایک ممتاز فنکار اور اسٹیج پرفارمر ہے "دوریاں” پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کا ایک اہم قدم ہےجو دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر قریب لائے گا۔