لاہور: ہم نے اپنے دور میں ٹیکس ریونیو کو دوگنا کیا,مسلم لیگ ن نے بھی دور اقتدار میں ٹیکس ریونیو کو بڑھایا اور موجودہ حکومت سے ٹیکس جمع نہیں کیا گیا.این ایف سی کا نوٹیفیکشن آئین سے متصادم ہے، این ایف سی سے متعلق نوٹفیکشن کو واپس لیا جائے۔ آصف زرداری نے بہت پہلے کہا تھا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔ حکومت بتائے ٹائیگر فورس نے اب تک کورونا سے نمٹنے کے لیے کیا کیا۔ عمران خان کے آس پاس وہ لوگ ہیں جن کی اسٹیل مل پر نظر ہے۔آج اسٹیل مل کے ملازمین اسد عمر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔20 ماہ میں حکومت اسٹیل مل کا بورڈ نہیں بنا سکی۔ ہم اسٹیل مل کو بیچنے نہیں دیں گے، اے پی سی کا مشترکہ فیصلہ

Shares: