سردار تنویر الیاس کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات ہوئی ہے،
ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی سیاسی و معاشی استحکام کیلئے چیف جسٹس ،آرمی چیف اور وزیر اعظم،آصف زرداری ، مولانا فضل ٓالرحمان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں ،پارلیمان سپریم ،اگر قومی حکومت ناگزیر ہے تو پارلیمان میں قانون سازی میں کوئی حرج نہیں ،جلد وزیراعظم شہبازشریف، چیف جسٹس ،آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے چوہدری شجاعت، جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات ہوگی

سردار تنویر الیاس خان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر بلوچستان میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ نومئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایک خود ساختہ سیاستدان نے اقتدار کی ہوس میں ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہو گا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ملکی نظام میں بہتری لانے کیلیے آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

Shares: