وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی ۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس چار ماہ بارہ دن گزر جانے کے بھی حکومت سنبھال نہ سکے، تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ، وزراء ، بیوروکریسی و دیگر حلقوں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے ۔ وزیراعظم حکومتی امور نمٹا پا رہے ہیں نہ ہی دفتر جانا گوارا کرتے ہیں ؟ فائل ورک صفر ، ترقیاتی منصوبے ٹھپ ، بجٹ کے استعمال کیلیے منصوبہ بندی اور نہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ، بلدیاتی الیکشن قریب پہنچ گئے لیکن تحریک انصاف حکمران جماعت ہونے کے باوجود شدید شکست کے خطرے سے دو چار ہو گئی ۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے پانچ ارکان نے نام نہ لکھنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے اکثر رابطے کیلئے کئی کئی دن لگ جاتے ہیں ، کثر وزیراعظم کا سرکاری اسٹاف بھی ان کی عدم دستیابی پر پریشان دکھائی دیتا ہے۔ ارکان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی امور میں کسی قسم کی دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی ، وزراء مظفرآباد نظر آتے ہیں نہ ہی سیکرٹریز ، ان کا موقف ہے کہ حکومت وزیراعظم کیساتھ چلتی ہے ، جب وزیراعظم ہی دستیاب نہیں تو مظفرآباد بیٹھنے کا فائدہ ہی کیا ہے۔
سینئر وزراء نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت مکمل تیاری میں ہے ، اپوزیشن کے پاس انتہائی مضبوط چارج شیٹ ہے کہ حکومت فلاپ ہو چکی ، کرپشن انتہا پر پہنچ چکی لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ ایک سینئر سیکرٹری حکومت نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایسا نالائق ، غیر سنجیدہ اور ناتجربہ کار وزیراعظم نہیں دیکھا ، وزارتوں کی کئی سمریاں وزیراعظم کے دستخط کی محتاج ہیں لیکن وزیراعظم کے دفتر نہ بیٹھنے کی وجہ سے حکومتی معاملات ٹھپ ہیں ۔
وزیراعظم آفس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پرنسپل سیکرٹری سمیت تمام سرکاری اسٹاف شدید ذہنی الجھن کا شکار ہے کہ آیا ریاست کے امور کیسے آگے بڑھیں گے، وزیراعظم اکثر گھر سٹاف کو بلاتے ہیں لیکن خود سوئے رہتے ہیں جس کی وجہ سے سٹاف گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ اتا ہے ، وزیراعظم کی عدم دستیابی اور عدم دلچسپی ریاست کیلئے خطرہ بن گئی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے
فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے