نعرے ریاست مدینہ کے اور غلامی امریکہ کی ،واہ شہباز گل
لاہور:نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ،اطلاعات کےمطابق شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شہباز گل کا نیشنلٹی کارڈ سامنے آیا ہے، نیشنلٹی کارڈ پر شور نام شبیر لکھا ہوا ہے، جبکہ گون نام محمد ایس لکھا ہوا ہے
اس کارڈ کے مطابق شہبازگل 1980 میں پاکستان میں پیدا ہوئے، شہباز گل کی امریکن نیشنلٹی کارڈ کی مدت اختتام 13 مارچ 2025 ہے
https://twitter.com/mubasherlucman/status/1556992315507544064
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان دنوں قوم کو امریکی غلامی سے نکلنے کا درس دے رہے ہیں جب سے انکی حکومت گئی ہے تب سے عمران خان کو امریکی غلامی یاد آ گئی ہے، عمران خان خود جب سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کر کے مبینہ طور پر ایک سودا کر کے آئے تھے اسوقت عمران خان کو غلامی یاد نہیں تھی، اب قوم کو امریکی غلامی سے نکالنے کا درس دینے والےعمران خان ابھی تک شہباز گل کو امریکی غلامی سے نہ نکال سکے حالانکہ عمران خان کا چیف آف سٹاف بھی شہباز گل ہے اور وہ امریکن نیشنیلٹی ہولڈر ہے
شہباز گل عمران خان کی حکومت جانے کے بعد ایک بار امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں، شہباز گل سے ایک بار صحافیوں نے کہا کہ امریکہ کی غلامی سے قوم کو نکالنا ہے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگا دیں لیکن شہباز گل نے امریکہ مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا،
اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی جعلسازی! یہ دیکھیے محمد شبیر کا امریکی گرین کارڈ! اصلی نام کی بجائے جعلی نام شہبازگِل سے پاکستان میں فساد فتنہ کی سازش میں ملوث! امریکہ میں محمد شبیر۔ جعلی نام۔ جعلی باجوہ۔ دو نمبر سرکار گرفتار۔ اب خیر مناؤ امریکی گرین کارڈ کی۔ یہ بھی کینسل ہوگا!
https://twitter.com/GFarooqi/status/1556992201539854337
غریدہ فاروقی کا ایک ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا چیف آف سٹاف امریکی نیشنل؛ بیوی امریکہ میں سرکاری غبن کے پیسے پر کئی سالوں سے روپوش؛ بچے امریکہ میں؛ نوکری امریکہ کی؛ ایسے ٹاؤٹ پاکستان میں کس ایجنڈے پر پاکستان اور افواج کیخلاف بغاوت/نافرمانی پر اُکسا رہے!!؟؟ IK خود کہہ چکے ہیں کہ دُہری شہریت والے پاکستان کےمخلص نہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کل رات سے ابتک عمران خان کیطرف سے کوئی مذمتی بیان کیوں نہیں آیا شہبازگِل کے فسادی فتنہ انگیز بیان کیخلاف؟ کیونکہ یہ بیان عمران خان کی منظوری سے دیا گیا! بنی گالہ کی ایک اور شخصیت بھی ملوث۔ 6/5 لوگ مزید ملوث۔ مہرے کی گرفتاری ہو گئی، باقیوں کی کیوں نہیں؟ انصاف ایک جیسا ہونا چاہیے۔
کل رات سے ابتک عمران خان کیطرف سے کوئی مذمتی بیان کیوں نہیں آیا شہبازگِل کے فسادی فتنہ انگیز بیان کیخلاف؟ کیونکہ یہ بیان عمران خان کی منظوری سے دیا گیا! بنی گالہ کی ایک اور شخصیت بھی ملوث۔ 6/5 لوگ مزید ملوث۔ مہرے کی گرفتاری ہو گئی، باقیوں کی کیوں نہیں؟ انصاف ایک جیسا ہونا چاہیے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 9, 2022
ایک صارف کا کہنا ہے کہ شہباز گل امریکہ کا مستقل رہائشی ہے۔ اس کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی نہیں۔ یہ امریکی ایجنٹ پاکستان میں فتنہ اور فساد پھیلا رہا ہے۔ اسکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔
شہباز گل امریکہ کا مستقل رہائشی ہے۔ اس کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی نہیں۔ یہ امریکی ایجنٹ پاکستان میں فتنہ اور فساد پھیلا رہا ہے۔ اسکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔ #FitnaChannelARY #FitnaGillArrested pic.twitter.com/31PygJXjr4
— 𝑴𝒖𝒉𝒂𝒎𝒎𝒂𝒅 𝑵𝒂𝒗𝒆𝒆𝒅 𝑩𝒖𝒕𝒕 (@MNaveed_Butt) August 9, 2022
واضح رہے کہ محمد شبر عرف شہباز گل (امریکی شہری) کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں بغاوت اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 124، 120، 105 اور دفعہ 196 شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
قوم کو غلامی سے نکالنے کا دعویدار عمران خان کا چیف آف سٹاف بھی امریکی نکلا