شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

0
43

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے،

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے،آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے،اشتہار میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے،پاکستان کے انڈی پینڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، بورڈ کا خرچہ ہم برداشت کریں گے،جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے،سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں،اصل حکومت لندن سے ہو رہی ہے ، عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،بابر اعوان نے شہباز گل پر تشدد کی انکوائری سے متعلق اشتہار کو مسترد کر
دیا اور کہا کہ پولیس نے ٹارچر کیا، وہ خود کیسے کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں؟

بیماری کا بہانا کرکے ملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد پولیس
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز شبیر کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ ،میڈیکل بورڈ نے ملزم شہباز شبیر کو طبی طور پر صحت مند قرار دے دیا۔ ملزم شہباز شبیر حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام تر امور قانون کے مطابق مکمل کر رہی ہے بیماری کا بہانا کرکے ملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کیس میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے دورانِ سماعت جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ ایک میڈیکل رپورٹ آئی تو کیا میڈیکل بورڈ نہیں بناہے؟ ایک درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس نے آئی جی کو نوٹس کیا تھا اور وہ پیش بھی ہوئے اب آپ یہاں ایک اور درخواست میں میڈیکل بورڈ بنانے کی بات کررہے ہیں بابر اعوان نے مؤقف اپنایا کہ ہم غیر جانبدار ڈاکٹرز پرمشتمل اسپیشل میڈیکل بورڈ چاہتے ہیں میڈیکل بورڈ میں شامل کچھ ڈاکٹرز کی بعض بیماریوں میں ایکسپرٹیز ہی نہیں ہیں ڈاکٹرزکوئی بھی ہوں مگر ایک پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنایا جائے جس میں چاروں صوبوں سےڈاکٹرز شامل کیے جائیں عدالت نے کہا کہ اگر ہم اس معاملے کو سیکرٹری داخلہ پر چھوڑ دیں تو بہتر نہیں ہوگا بابر اعوان نے کہا کہ غیر جانبدار پرائیوٹ ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ چاہتے ہیں سرکاری ڈاکٹرز کا نہیں عدالت شہباز گل کی زندگی اور بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے،عدالت نے شہباز گل کے طبی معائنے کے لیے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو بالکل فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما تندرست،صحت مند اور مکمل فٹ ہیں۔شہباز گل کسی بھی وقت اسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کے 10مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا ٹیسٹ بھی شامل تھا،ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماکے 6 مختلف ایکسرے بھی کیے گئے، رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد بھی نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق فٹ قرار دیئے جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس شہباز گل کو اسپتال سے تھانے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کر سکی تھی میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز نے پولیس حکام کو اسپتال میں شہبازگل سے سوال وجواب کرنے سے روکا رکھا تھا ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ شہباز گل مکمل فٹ ہیں لیکن اسپتال میں ان سے تفتیش نہیں کر سکتے۔

شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

Leave a reply