قمرزمان کائرہ نے کیسے کیا مولانا کا استقبال..
پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمن جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور پہنچے تو پیپلزپارٹی قائدین اورکارکنوں نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا .پیپلزپارٹی کے کارکن پہلے ہی موجود رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد کےلئے روانہ کریں گے راستے میں گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر پیپلزپارٹی استقبال کرے گی.قافلہ جس طرح آگے بڑھ رہاہے جذبہ عروج پر پہنچ چکے ہیں ڈاکٹرز تاجر پہلے ہی سڑکوں پر ہیں یہ احتجاج حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے.نوازشریف کی عیادت کرنے گئے وہ شدید علیل ہے حکومت جذبہ انتقام میں بہت آگے چلی گئی خطرہ پر حکومت بھاگے ہیں

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمرزمان نےکہا کہ اگر نوازشریف یا آصف زرداری کو کچھ ہو جاتا تو کیا ہوتا . پیپلزپارٹی کہتی رہی کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن حکومت کا انتقامی رویہ اختیار کیاگیا دو کے بجائے بائیس اکتوبر کو عدالت پیشی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گی .زرداری کسی وجہ کے بغیر جیل رکھے گئے الزام لگایاگئے ہیں نیب ایف آئی اے نے بلایا تو جواب دیا.

انہوں نےکہا کہ ہمارا مارچ پہلے سے جاری ہے بلاول بھٹو نے کراچی کشمور تھرپارکر میں جلسے جلوس کررہے ہیں رحیم یار خان سے ہوتے ہوئے کشمیر تک بلاول جلسے کریں گے،مولانا فضل الرحمن سال سے مارچ کی تیاری کررہے تھے کہا ساتھ شامل ہوں توہوگئے ٹوکن ہیں تو مکمل بھی شامل ہو سکتے ہیں .مارچ کا سیاسی نتیجہ حکومت جائے گی اور یہی ملک کےلئے بہتر ہے.کشمیریوں کے ساتھ مضبوط پاکستان ہی مقدمہ لڑسکتاہے.ملک کے آئین میں جو طریقہ کار ہے اس کو پاکستان کا نہیں چلایا گیا عمران خان سے کون این آر او مانگ رہاہے نہ ضرورت ہے چھوڑوں گا نہیں سب باتوں پر تو وہ یوٹرن لے چکے ہیں
مطالبہ ہے آصف علی زرداری کو رہا کیاجائے جب نیب یا ایف آئی اے کو ضرورت ہو گی تو پیش ہوں گے.مخالف لوگوں کو تنگ اور انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کو کچھ نہیں آتا.بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر کو الگ کرکے دکھا دیا بھارت حملہ کررہاہے حکومت کو سرحد کے بجائے اپوزیشن کے پیچھے پڑے ہیں.اب حکومت کا رہنا ملک کےلئے نقصان دہ ہے .حکومتی وزراء ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں جو کشمیر پر ہمارا ساتھ نہیں دے گا تو ان پر بھی میزائل ماریں گے مولانا فضل الرحمن باہر نکلے ہیں تو میڈیا نے بلیک آئوٹ کیاحکومت کی مرضی سے میڈیا یہ سب کررہاہے.مولانا فضل الرحمن کا جلوس حقیقت ہے نہ دکھائیں گےتو کیا عوام نہیں دیکھے گی

Shares: