قندھار میں طالبان کا خوفناک حملہ، الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد ہلاک

0
35

افغانستان کے صوبہ قندھار میں‌ طالبان نے ضلعی ہیڈکوارٹر پر خوفناک حملہ کیا ہے جس میں‌ افغان الیکشن کمیشن کے 8 افسروں‌ و اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ حملہ بارود سے بھری چار گاڑیوں کے ذریعہ کیا گیا ہے. دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک کے علاقے دہل کر رہ گئے. ا س خوفناک حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی او رکیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر پر کئے جانے والے اس ہولناک حملہ میں‌ 57 اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں تاہم افغانستان کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملہ میں‌ آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں.

رپورٹ‌ کے مطابق طالبان کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تاہم افغان حکومت اسے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں ضلعی ہیڈکوارٹر کی عمارت میں طالبان نے بارود سے بھری چار گاڑیاں داخل کرکے زوردارخودکش بم دھماکے کئے. کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے وقت ضلعی ہیڈکوارٹر کی عمارت میں 70 کے قریب اہلکار موجود تھے۔

بین الاقوامی میڈیا نے بھی طالبان کے اس حملہ کی خبروں‌ کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور کہا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 34 سے50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں‌ جن میں زیادہ تر پولیس افسرشامل ہیں۔ افغانستان کے صوبائی گورنرکے ترجمان عزیزاحمد عزیزی نے کہا ہے کہ یہ حملہ بہت بڑا اورشدید نوعیت کا دھماکہ تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم اْنہوں نے فوری طورپرہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی اور کہا ہے اس واقعہ کہ تحقیقات جاری ہیں۔

افغان وزارت داخلہ اور قندھار پولیس کے سربراہ جنرل تادین خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افغان الیکشن کمیشن کے آٹھ اہلکار قندھارمیں ووٹروں کی رجسٹریشن کے لئے آئے تھے۔ افغان صدر اشرف غنی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے. ادھر طالبان کے حملہ کے بعد پورے ضلع میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور جگہ جگہ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے. ق

Leave a reply