قانون آپ کا ہے، اختیار آپ کا ہے اس پر عمل کرائیں،عدالت

islamabad hoghcourt

قانون آپ کا ہے، اختیار آپ کا ہے اس پر عمل کرائیں،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دوبارہ حکم دے دیا ،عدالت نے سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی اور ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے رپورٹ طلب کر لی،وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تجاوزات سے متعلقہ رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، آپ ایکشن لیں،کسی کو تو سزا ملنی چاہیے، یہ ساری ایلیٹ ہے جو کر رہی ہے،عدالت نے ہدایت کی کہ کورٹ کو ہاں یا نہ میں جواب نہیں دینا، قانون پر عمل کریں، کئی دفعہ کہہ چکے ہیں قانون سے بالاتر کوئی نہیں،جو آپ عام آدمی کے ساتھ کرتے ہیں، بڑے آدمی کے ساتھ بھی وہی کریں، قانون آپ کا ہے، اختیار آپ کا ہے اس پر عمل کرائیں،قانون ہر جگہ موجود ہے مگر اس پر عمل کوئی نہیں کرتا، وزیراعظم ماحولیاتی نباتات کو بچانے کے حوالے سے موثر کردار ادا کر رہے ہیں،

تجاوزات کے خلاف اداروں کو نوٹس نہ کرنے پر عدالت نے سی ڈی اے پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے کو کئی بار بتایا کوئی قانون سے بالاتر نہیں،اگر اس عدالت میں بھی تجاوز ات ہیں تو دیواریں گرا دیں، اسلام آبادہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی

Comments are closed.