ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں،عدالت

سالہا سال سے ریڈیو پاکستان میں کام کر رہے ہیں مگر مستقل نہیں کیا جا رہا ،
0
30
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی کاروائی سے روک دیا

عدالت نے ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں پر انتظامیہ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے کہا کہ انتظامیہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو ذاتی طور پر سن کر فیصلہ کرے ،تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ متعلقہ حکام فیصلہ پر دو ماہ میں عمل درآمد کرے ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے غلام سرور بٹ کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے کہا کہ یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے ، ریڈیو پاکستان کے 23 ملازمین نے مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواستیں داٸر کی گئی تھیَ،متاثرین نے موقف اپنایا تھا کہ سالہا سال سے ریڈیو پاکستان میں کام کر رہے ہیں مگر مستقل نہیں کیا جا رہا ،

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروانے کی اجازت دیدی عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی واپس لے لیا ،جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنایا

راولپنڈی، انسداد دہشت گردی عدالت ،تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی ضمانت کیس پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی ،تفتیشی ٹیم نے عدالت میں کہا کہ ملزم کی آواز میچنگ فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر ہرصورت آواز میچنگ اور تفتیشی رپورٹ پیش کی جائے، سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے کی۔

سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

Leave a reply