مزید دیکھیں

مقبول

جو افسر کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا۔وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے...

ڈسکہ میں تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

ڈسکہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک عمران) سلسلہ...

شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن سے کراچی میں تعینات...

سیالکوٹ: بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا اشتہاری گرفتار

سیالکوٹ (باغی ٹی وی/بیوروچیف شاہدریاض): پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز...

اڑھائی ہزار مظاہرین حراست میں، قانون کے مطابق سزا دی جائیگی

پرامن جلسہ یا احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے۔ احتجاج کے دوران پر تشدد واقعات سے دہشتگردی کا عنصر شامل ہو گیا جس کی ہر پاکستانی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کسی انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عسکری قیادت یا پاک فوج کے کسی اہلکار کو برا بھلا کہے۔

یہ بات صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ، اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔ انھوں نے کہاکہ جناح ہاؤس،جی ایچ کیو، جوڈیشل اور عسکری کمپلیکس پرحملے کیے گئے۔ کون سی سیاسی جماعت احتجاج کے دوران ایمبولینس اور پولیس کی وین کو آگ لگاتی ہیں۔ تحریک طالبان کی طرح انھوں نے بھی فوجی ٹارگیٹس کو فوکس کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اڑھائی ہزار کے قریب مظاہرین کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کن لوگوں نے مظاہرین کو اکسا کر اپنی ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ ان کی ہمت کیسے ہوئی کے آپ سرکاری املاک کو چھْو بھی سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمارے آئین میں نگران حکومت کو نوے دن میں الیکشن کا کہا گیا ہے لیکن نگران حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تابع ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ کا تعین کرنا ہوتا ہے جس پر نگران حکومت کا کام شفاف الیکشن کروانا ہوتا ہے۔ لیکن آئین میں نوے دن کے بعد حکومت کا کوئی ذکر نہیں، اس پر آئین خاموش ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ جس دن الیکشن ہوتا ہے نگران حکومت چلی جاتی ہے۔ ایسا بلکل بھی نہیں ہے، جب تک قائد ایوان کا انتخاب نہیں کر لیا جاتا نگران حکومت قائم رہتی ہے۔ جب تک الیکشن نہیں ہوجاتے اور اگلی حکومت نہیں آجاتی نگران حکومت کام کرتی رہتی ہے

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan