وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی رہنماوں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے کو اچھالا۔

عرفان صدیقی کو کس نے گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کیلئے عمران خان پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا۔لیگی رہنماوں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے کو اچھالا۔

ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔

 

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

واضح رہے کہ عرفان‌صدیقی پاکستان کے متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے انہیں وزیراعظم کا مشیر بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے کالم لکھنا ترک کر دیا تھا، البتہ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹنے والے نواز شریف کی تقریر عرفان صدیقی لکھا کرتے تھے.

Shares: