عرفان صدیقی کو کس نے گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف

0
51

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اعجاز شاہ نے عرفان صدیقی کو گرفتار کروایا گیا ہے، جس کے ساتھ نواز شریف کا نام جڑا وہ جیل میں جا رہا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی نواز شریف کے ساتھی ہیںِ ،نااہل وزیراعظم کی اصلیت سامنے آ گئی، ایک مصنف،شاعر،استاد کی تضحیک کی گئی، استادوں کو ہتھکڑی لگانے کی روایت حکومت نے قائم کر دی، سب انسپکٹر کو حکومت نے مدعی بنایا، ان پر جعلی ایف آئی آر بنائی گئی اس مقدمے میں اڈیالہ بھیجا گیا جو گھر ان کا نہیں ہے، کرایہ داری معاہدہ بھی ان کے نام کا نہیں ہے.یہ عمران خان کی مدینہ کی ریاست ہے، عوام کو روٹی ،روزگار نہیں دیا جا رہا،

مریم اورنگزیب نے کہا جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ پر ہتھکڑیاں کیوں نہیں لگائی اجتی، ہیلی کاپٹر کسی میں ہتھکڑیاں کیوں نہیں لگتی، عمران صاحب آپ سیاسی انتقام پر اندھے ہو چکے ہو،

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کے بیٹے نے یہ گھر 20 جولائی کو کرائے پر دیا ،یہ گھرعرفان صدیقی کے بیٹے کا ہے جوانہوں نے کرائے پردیا،نہ گھرعرفان صدیقی کے نام پرالاٹ ہوا، نہ کرائےداری کے معاہدے پران کے دستخط ہیں کرایہ داری معاہدے کو تین دن کے اندررجسٹرنہ کرایا گیا تومقدمہ درج کرایا گیا،سب کوہتھکڑیاں لگادیں مگرہم پیچھے ہٹنے والے نہیں،احتجاج جاری رہے گا،

Leave a reply