قانون کی بالادستی کی جنگ مشکل ،لیکن جیتیں گے،وزیراعظم پرعزم
قانون کی بالادستی کی جنگ مشکل ،لیکن جیتیں گے،وزیراعظم پرعزم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کی تقریب ہوئی وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک ہوئے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے نام پہلا پیغام ہی تعلیم کا ہے،اسلام تعلیم کے فروغ پر زور دیتاہے ،تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے بنیادی عنصر ہے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، فلاحی ریاست میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، رسول اللہ ﷺکے ذریعے سمجھا کے اصل طاقت کیا ہے، انسانیت کو واضح سمجھایا گیا کہ اصل طاقت علم ہے،رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام پورے پاکستان کیلئے ہے،اسکالر شپ کیلئے5سال میں27ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،رحمت اللعالمین اسکالر شپ کاپچاس فیصد طالبات کیلئے ہے،اسکالرشپ پروگرام پاکستان کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں دیا جائے گا .اسکالر شپ پروگرام کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کو دیا جائے گا،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محروم طلبا کواسکالرشپ سےمعاشی سپورٹ فراہم کرناہے،وظائف کی منصفانہ شفاف تقسیم کیلئے ویب پورٹل لانچ کیا گیا ہے،طلبا اسکالر شپ کیلئےگھر بیٹھے آن لائن درخواست دےسکیں گے،
رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں خوشیاں دے گا، سب سے عظیم آدمی وہ ہے جو اللہ کے راستے پر چلا ہے،علامہ اقبال نے کہا کہ جب بھی اسلام کی تاریخ میں مسلمان معاشرہ تب اوپر آیا جب انہوں نے سنت پر عمل کیا، ہماری حکومت کا مقصد ہے کہ ہمارے نبی کریم کی سوچ پر چلنے کی کوشش کریں، انکی سنت، مدینہ کی ریاست، رولز آف لا ،قانون کی بالادستی، فلاحی ریاست، ساتھ ہی ایجوکیشن کی ایمرجنسی نافذ کی ، غریب لوگ تھے، جنگ بدر میں سب کے پاس ہتھیار نہیں تھے، جب قیدی پکڑے تو رہائی کے لئے پیسے بھی لے سکتے تھے لیکن پیسے سے زیادہ ترجیح علم کو دی ، علم سیکھنا بھی عبادت ہے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نام رحمہ اللعلمین رکھا اور پھر یہ کہا کہ سب کے لئے ہے، اس میں مسلمان بچوں کے لئے کوئی بیریئر نہیں ہو گا بلکہ سب کے لئے ہو گا، اور اس کے لئے آن لائن پورٹل بھی بنا دیا گیا ہے، اس کو وفاقی حکومت میں بھی لے کر آئے اور اب کے پی حکومت نے بھی شروع کر دیا، حکومت ہر سال 5.5 ارب روپیہ سکالر شپ پر خرچ کرے گا، 70 ہزار سکالر شپ دیں گے اور یہ پانچ سال ہو گا، پنجاب اور کے پی کا ٹارگٹ بھی سن لیا ہے ،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانیوں کو ایک چیز سمجھ آنی چاہئے کہ قوم جب اوپر آتی ہے تو عظیم قوم بنتی ہے، قانون کی بالادستی جب تک معاشرے میں قائم نہیں ہوتی وہ اوپرنہیں آ سکتی، بڑی قومیں تباہ ہو گئی ہیں جہاں قانون کی بالادستی نہیں، کمزور آدمی جتنی بھی چوری کر لے وہ لندن میں فلیٹ نہیں لے سکتا، لیکن طاقتور پیسہ باہر لے جاتا ہے،ایک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے باہر جاتا ہے، بڑے بڑے طاقتور لوگ ایسا کرتے ہیں انکو قانون کے اندر نہیں لائیں گے توملک ترقی نہیں کرے گا، علم کے بغیر کبھی بھی کوئی قوم اوپر نہین جا سکتی، تھوڑے سے یہودی ہیں لیکن وہ آگے ہیں، ہر شعبے میں، مسلمان دیکھیں کہاں کھڑے ہیں، قانون کی بالادستی کی مشکل جدوجہد ہے ہم اسے جیتیں گے، احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈ اچھے پروگرام ہیں، پناہ گاہیں بنائی ہیں، ٹارگٹڈ سبسڈیز دے رہے ہیں