دستورساز اسمبلی کی 76ویں سالگرہ؛ قانون کی حکمرانی میں ترقی ہے. اسپیکر
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان کی دستورساز اسمبلی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے. جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔
اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی نظام کے تسلسل اور جمہوریت کی مضبوطی ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملکی تعمیر وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پارلیمان نے موثر قانون سازی کے ذریعہ اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ موثر قانون سازی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 15 قومی اسمبلی نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کو شیان شان طریقے سے منایا اور خواتین بچوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقات کے لیے پارلیمان کے دروازے کھولے گئے۔
علاوہ ازیں انہوں نے اس موقع پر قومی اسمبلی کے ایوان میں بچوں، خواتین، عام آدم حتی کہ خواجہ سراؤں کو بھی اپنا خیالات کے اظہار کا موقع دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کو منانے کا مقصد پارلیمان اور آئین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان 23 کروڑ عوام کی دانشگاہ اور عوام کی امنگوں کا محور ادارہ ہے اور اس ادارے میں عوامی نمائندوں کی اجتماعی سوچ کے ذریعے ملک اور قوم کو درپیش کو حل کے لیے قانون سازی اور پالیسیاں وضع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ 15 قومی اسمبلی جمہوری انداز میں اپنی مدد پوری کر رہی ہے اور اس اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی اور نئی جمہوری روایات قائم کی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا
روپے کی قدر میں بحالی
سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ منتخب ہونے والی پارلیمان کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ جبکہ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی اور ملک میں جمہوریت کا تسلسل ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان عوامی امنگوں کا آئینہ دار ادارہ ہے، اور پالیمان کے ذریعے موثر قانون سازی کر کے ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔