"قاراباغ ہمارا ہےاور رہےگا” آذری عوام کاجشن،آرمینیا نےہمیں جہادی بنادیا: آذری عوام
باکو:”قاراباغ ہمارا ہے اور رہے گا” آذری عوام کا جشن،آرمینیا نے ہمیں جہادی بنادیا آذری عوام ،اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کی عوام اس وقت بہت زیادہ خوش ہیںاورفتح کا جشن منارہی ہیں ، ادھرآذری قوم کا کہنا ہے کہ”قاراباغ ہمارا ہے اور رہے گا”
آذری عوام بالاءی قاراباغ پر آرمینی قبضے سے آزادی کے معاہدے پر جشن منا رہی ہے۔ہرطرف نوجوان فاتحانہ اندازمیں پرچم تھامے پھیل رہے ہیں
صدر الہام علی ایف کے قوم سے خطاب کے بعد لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا اور انہوں نے آذری اور ترک پرچموں کے تلے خوشی میں نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر عوام نے سڑکوں پر روایتی رقص کیے اور لوک گیت گائے۔
آذری عوام نے قاراباغ ہمارا تھا اور ہمارا ہے کے نعرے لگائے اور چلتے ہوئے مرحوم صدر حیدر علی ایف کے مزار تک پہنچے۔
دوسری طرف آذری نوجوان آرمینیا کومخاطب کرکے کہہ رہے ہیںکہ آرمینیا نے ہمیں جہادی بنادیا ہے ، اب ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہین