مزید دیکھیں

مقبول

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا...

دھرنے، سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

کینال منصوبے کے خلاف دھرنوں سے سندھ اور پنجاب...

بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

بلوچستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف کراچی کی خواتین نے...

خود سے وفاداری.تحریر:کوثر رحمتی

زندگی کا سفر جب بچپن اور جوانی کی...

پاکستان کے مقامی قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ ریکارڈ

پاکستان کے مقامی قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 8 ہزار ارب روپے کے قرضے بڑھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2023 میں مقامی قرضوں کا حجم 37 ہزار ارب تک پہنچ گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں قرضوں کے حجم میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے مقامی قرضے میں 1.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی میں مقامی قرضوں کا حجم 371 کھرب روپے ہو گیا جب کہ گزشتہ ماہ قرضوں کی مالیت 365 کھرب روپے تھی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بنک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک پر بیرونی قرضوں میں اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی ہے بیرونی قرضے مئی میں 219 کھرب روپے ہوگئے اپریل میں بیرونی قرضوں کا حجم 220 کھرب روپے تھا۔

فیس بک نےٹوئٹر کی متبادل ایپ تیار کرلی

قبل ازیں وزارت خزانہ نے 2023 سے 2026 تک درمیانی مدت کے لیے قرض اسٹریٹیجی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2026 تک جی ڈی پی گروتھ 5.5 فیصد مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ مالی سال 2026 تک مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد کی سطح پر کنٹرول کرنے اور مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.0 فیصد اور آئندہ مالی سال تک مالیاتی خسارہ 5.1 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال 5.7 ٹریلین روپے قرض کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، مالی سال 2025 میں 5.5 ٹریلین روپے قرض کی ادائیگیاں کرنی ہیں، مالی سال 2026 اور مالی سال 2027 کے دوران قرض ادائیگیوں کا بوجھ کم ہو گا، قرض حاصل کرنے کے لیے بانڈز کا اجرا اور طویل مدتی پالیسی پر قرض لینا ترجیح ہو گی فکسڈ شرح سود کی نسبت فلوٹنگ ریٹ پر قرض حاصل کیا جائے گا، بیرونی قرض ملکی مجموعی قرض کا 40 فیصد تک لیا جا سکے گا۔

ہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے احکامات