فیس بک نےٹوئٹر کی متبادل ایپ تیار کرلی

ایلون مسک کے لیے ”تھریڈز“ نیا درد سر ثابت ہوسکتی ہے
0
62
app

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی ”میٹا“ ایک نئی ایپ کی لانچگ کیلئے تیار ہے جو بظاہر ٹویٹر کی نقل دکھائی دیتی ہے، اور ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لئے براہ راست چیلنج ہے۔

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے۔

ایپل کے ایپ اسٹور کی لسٹنگ میں ”تھریڈز“ نامی یہ ایپلی کیشن نمودار ہوئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج یعنی جمعرات سے یہ ایپ دستیاب ہوگی اس ایپ کے اسکرین شاٹس سے اس کا ڈیش بورڈ اور انٹرفیس ٹویٹر سے ملتا جلتا لگتا ہے میٹا نے اسے ”ٹیکسٹ بیسڈ کنور سیشن ایپ“ یعنی لکھ کر تبادلہ خیال کرنے والی ایپ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد

ایپ اسٹور پر موجود اس ایپ کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ تھریڈز وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے جمع ہوتی ہیں جن کے بارے میں آپ آج اہمیت دیتے ہیں اور یہ کہ کل کیا ٹرینڈ ہوگا ایلون مسک کے لیے ”تھریڈز“ نیا درد سر ثابت ہوسکتی ہے۔

میٹا ایپ ہونے کی وجہ سے تھریڈز آپ کے فون پر لوکیشن ڈیٹا، خریداری اور براؤزنگ ہسٹری سے متعلق ڈیٹا معلومات کو بھی جمع کرے گی تھریڈز انسٹاگرام پلیٹ فارم کا حصہ ہو گی، اس لیے یہ کروڑوں اکاؤنٹس سے بھی منسلک ہو گی اور ممکنہ طور پر صارفین انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر سکیں گے۔صارفین کے لیے انسٹاگرام کے مواد کو نئی ایپلی کیشن پر شیئر کرنے کے سہولت بھی میسر ہو گی-

ڈیرہ اسماعیل خان: قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا کی ہڑتال ، سویڈن …

Leave a reply