سابق وزیر اعظم سے عثمان بزدار اور مونس الہٰی کی ملاقات

0
59

لاہور:سابق وزیر اعظم سے عثمان بزدار اور مونس الہٰی کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے عثمان بزدار اور مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں صوبے کی سیاسی، انتظامی اور اتحادی امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، گورنر پنجاب عمر چیمہ ، محمود الرشید اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب کے سیاسی بحران پر مشاورت کی گئی، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر عمران خان کو بریفنگ بھی دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں قانونی اور سیاسی آپشنز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس سے قبل چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر سب کومبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 27 رمضان کو پاکستان آزاد ہوا، ہم 27 رمضان کو حقیقی آزادی کے لیے دعا کریں گے، مولانا طارق جمیل دعا کرائیں گے، رات 10بجے اپنے ملک کے لیے دعا کریں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں سب پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں، گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دینا ہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی صرف اپنےعوام کے مفاد کے لیے بنائی اور سازش ہوئی، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80 ہزارافراد مارے گئے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کوغلام بنا دیں گے، ملک پرسازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت سے امریکہ ہمیں فتح کیے بغیرکنٹرول کرے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا۔

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply