معروف ڈائریکٹر قاسم علی مرید نے کہا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے میں انتہائی سکون میں ہوں ، اور میں سکرپٹس پر کام کررہا ہوں اور ساتھ میں میری شہزادی کی ایڈیٹنگ دیکھ رہا ہوں ِٰایسا
نہیں ہے کہ میں کوئی کام نہیں کررہا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر آپ کا ساتھی آپ کو سکون دے رہا ہے تو آپ کے بہت سارے کام آپ ویسے ہی بہت سکون سے کر سکتے ہو۔ اگر گھر میں سکون نہ ہو زہنی سکون نہ ہو تو انسان اچھا کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہاں اناﺅں میں انسان رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرے کی کسی بات کو اس لئے نہیں مانتا کیونکہ وہ بات دوسرے نے کہی ہوتی ہے۔ کچھ انسان ایسے ہوتے ہیں جو
بات ہی نہ سے شروع کرتے ہیں ۔ تو ایسا نہیں ہونا چاہیے رشتوں کو نبھانے کےلئے زندگی میں سکون رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ دو لوگ ایک دوسرے کی نہ صرف سنیں بلکہ مانیں بھی۔ ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ گفتگو کا ہونا بہت ضروری ہے اور ہاں گفتگو میں بعض اوقات آپ ایک دوسرے کی بات سے اتفاق نہیں کررہے ہوتے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ بات کو جھگڑے پر ختم کریں۔